اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی کی قومی اسمبلی کے ارکان کا توہین رسالت (ص) پر بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کی قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھارت میں توہین رسالت (ص) کیخلاف شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے سفارتی تعلقات، مصنوعات کے بائیکاٹ اور بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۴۵
تاریخ اشاعت: 18:49 - June 14, 2022

پاکستانی کی قومی اسمبلی کے ارکان کا توہین رسالت (ص) پر بھارت سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے بھارت میں توہین رسالت (ص) کیخلاف شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے سفارتی تعلقات، مصنوعات کے بائیکاٹ اور بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں بھارت میں آخری نبی حضرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں ہونے والی بدترین گستاخی پر اراکین اسمبلی کی جانب سے شدید غم و غصّے کا اظہار کیا گیا، اراکین اسمبلی نے توہین رسالت (ص)  کے معاملے پر قراردادوں تقریروں سے بڑ ھ کر عملی اقدامات اٹھانے پر زور دیا اور حکومت سے معاملے کو او آئی سی اور اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ توہین رسالت (ص) ناقابل برداشت اور ناقابل معافی جرم ہے، اب ہندوستان کو آنکھیں دکھانے کا وقت آگیا ہے، یہ اس طرح ٹھیک نہیں ہوگا اسے ٹھیک کرنا پڑے گا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ آج پوری امت مسلمہ کا دل اور جگر زخمی اور دماغ پریشان ہیں اورانسانی حقوق کے چیمپین کیوں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گستاخوں کو بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس بلاکر واضح اور دو ٹوک پیغام دیا جائے گا کسی کو یہ اجازت نہیں دینگے کہ وہ رسول اللہ (ص) کی حرمت کے حوالے سے ذرہ برابر گستاخی کرے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں