اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

چین کا روس کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کا اعلان

چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کو یقین دہانی کروائی ہے کہ بیجنگ ماسکو کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کرتا رہے گا۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۵۵
تاریخ اشاعت: 23:16 - June 16, 2022

چین کا روس کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ ماسکو کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کرتا رہے گا۔

اطلاعات کے مطابق صدر شی جن پنگ نے پوتین سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چین روس کی خودمختاری اور سلامتی سے متعلقہ امور میں مشترکہ طور پر تعاون کرسکتا ہے۔

24 فروری کو روس کی طرف سے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے بعد سے دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ دوسرا ٹیلیفونک رابطہ تھا۔

چین اس قبل یوکرائن میں ماسکو کے فوجی آپریشن کی مذمت کرنے سے انکار کرچکا ہے۔

رواں سال کے آغاز سے ہونے والی عالمی تبدیلیوں اور بحران کے تناظر میں دونوں ممالک کے بڑھتے ہوئے مشترکہ تعلقات کو چینی صدر نے خوش آئند قرار دیا ہے۔

بیجنگ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ چین روس کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ برس تجارتی حجم 147 ارب ڈالر تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں