اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ کا یوکرائن کو ایک ارب ڈالر کا نیا پیکج دینے کا اعلان

امریکہ نے یوکرائن کو اسلحہ اور گولہ بارود کے لیے ایک ارب ڈالر کے نئے پیکج دینے کا اعلان کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۵۶
تاریخ اشاعت: 23:21 - June 16, 2022

امریکہ کا یوکرائن کو ایک ارب ڈالر کا نیا پیکج دینے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے یوکرائن کو اسلحہ اور گولہ بارود کے لیے ایک ارب ڈالر کے نئے پیکج دینے کا اعلان کردیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق کیف کے حق میں واشنگٹن کی حمایت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرائن کے لیے نئے پیکج کا اعلان کیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ایک ارب ڈالر مالیت کے اسلحے کے پیکج میں مزید آرٹلری، اینٹی شپ ڈیفنس سسٹم اور توپ خانے کے لیے گولہ بارود اور جدید راکٹ سسٹم شامل ہیں جو یوکرائن پہلے ہی استعمال کر رہا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ یوکرائن کے ساتھ کھڑا رہے گا ۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے یوکرائن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ امریکہ یوکرائن کو اپنے دفاع کے لئے استعمال کررہا ہے ۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں