اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روس کا یوکرائن پر حملہ نہیں فوجی آپریشن ہے/ برطانیہ روس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکتا ہے تو کرے

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرائن میں حالات جیسے دکھائے جا رہے ہیں ویسے نہیں ہیں، روس نے یوکرائن پر حملہ نہیں کیا،یوکرائن کو نیٹو میں گھسیٹنا ایک مجرمانہ فعل تھا۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۶۱
تاریخ اشاعت: 13:09 - June 18, 2022

روس کا یوکرائن پر حملہ نہیں فوجی آپریشن ہے/ برطانیہ روس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکتا ہے تو کرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرائن میں حالات جیسے دکھائے جا رہے ہیں ویسے نہیں ہیں، روس نے یوکرائن پر حملہ نہیں کیا،یوکرائن کو نیٹو میں گھسیٹنا ایک مجرمانہ فعل تھا ۔ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ  یوکرائن میں ہم نے ایک خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کیا، یوکرائن کو نیٹو میں گھسیٹنا ایک مجرمانہ فعل تھا۔

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یو این ہائی کمشنر، سیکریٹری جنرل اور دیگر نمائندے مغرب کے دباؤ میں ہیں، بین الاقوامی سفارتکار جھوٹی خبروں کو پھیلانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس وہی ہے جو نظر آتا ہے، ہمیں اپنا آپ دکھانے میں کوئی شرمندگی نہیں، برطانیہ کو روس کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے تو پھر کر کے دکھائیں۔ انھوں نے کہا کہ برطانیہ کرائے کے فوجیوں کو یوکرائن میں روس کے خلاف لڑنے کے لئے بھیج رکھا ہے۔ امریکہ اور یورپ کے سیکڑوں کرائے کے فوجیوں کو ہلاک یا کرفتار کیا جاچگا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں