اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کی آب و ہوا میں سبھی مذاہب کی خوشبو ہے

ہندوستان میں بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ کشیدگی کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑے جمہوری ملک ہندوستان کی آب و ہوا میں سبھی مذاہب کی خوشبو ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۹
تاریخ اشاعت: 23:42 - March 01, 2018

ہندوستان کی آب و ہوا میں سبھی مذاہب کی خوشبو ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق دہلی کے وگیان بھون میں منعقدہ اسلامک اسکالر پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ دہلی صوفیائے کرام کی جگہ ہے جہاں حضرت نظام الدین اولیا کی بھی درگاہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تہذیبوں کا تنوع ہی ہے ہندوستان کی پہچان ہے۔
ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جہاں مندر میں دیا جلتاہے وہیں مسجد میں سجدہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں دنیا کے سبھی مذاہب پروان چڑھے ہیں۔

دہشت گردی کے خلاف بولتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ اس لعنت پر قابو پانے کی ہم پوری طاقت رکھتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی سے لڑائی کسی خاص مذہب کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ لڑائی منفی ذہنیت کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مذہب کے نام پر تشدد کا راستہ اختیار کرتے ہیں وہ اصل میں اپنے مذہب کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ مسلم نوجوانوں کے ایک ہاتھ میں قرآن تو دوسرے ہاتھ میں کمپیوٹر ہونا چاہئے اور ہماری کوشش ہے کہ سب کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلیں۔

اس پروگرام میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم بھی موجود تھے جو ہندوستان کے دورے پر ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں