اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطینی صحافی ابو عاقلہ کی موت اسرائیلی فورسز کی گولی سے ہوئی، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی تحقیقات کے مطابق الجزیرہ سے تعلق رکھنے والی فلسطیطنی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی موت غاصب اسرائیلی فوج کی گولی سے ہوئی۔
خبر کا کوڈ: ۵۵۹۳
تاریخ اشاعت: 23:15 - June 25, 2022

فلسطینی صحافی ابو عاقلہ کی موت اسرائیلی فورسز کی گولی سے ہوئی، اقوام متحدہمقدس دفاع نیوز ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترجمان اقوام متحدہ ہیومن رائٹس روینہ شام دیسانی کا کہنا ہے کہ اب تک ہو نے والی تحقیقات کے مطابق غاصب اسرائیلی فورسز کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ  کی زد میں آکر ابو عاقلہ جاں بحق جبکہ ان کا ساتھی رپورٹرزخمی ہوا۔

واضح رہے کے الجزیرہ سے تعلق رکھنے والی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کو مغربی کنارے کے قریب نہتے فلسطینیوں کے خلاف جاری غاصب اسرائیلی فوجی آپریشن کی کوریج کے دوران نشانہ بنایا گیا ۔

ترجمان کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف ادروں کی طرف سے اب تک کی جانے والی تحقیق میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی ہے کے ابو عاقلہ اور ان کے ساتھی کو باقاعدہ طور پر نشانہ بنایا گیا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں