اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی صدر اور پوٹین کی اشک آباد میں ملاقات

ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کی ترکمانستان میں ملاقات ہوئی۔ جس میں اہم دوطرقہ، علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۱۱
تاریخ اشاعت: 18:07 - June 30, 2022

ایرانی صدر اور پوٹین کی اشک آباد میں ملاقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کی ترکمانستان میں ملاقات ہوئی جس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کی شام ترکمنستان کے دورے پر موجود ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے اپنے سفر کے اختتامی مراحل میں روسی صدر ولادیمیر پوٹین سے ملاقات اور گفتگو کی۔ملاقات میں ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے تہران ماسکو کی جانب سے شمال جنوب کوریڈور کی حمایت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے بھی صدر رئیسی کے ساتھ دوبارہ ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ چند مہینوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

روسی صدر نے اپنے ایرانی ہم منصب سے درخواست کی کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو میرا مخلصانہ سلام پہنچائیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں