اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تہران شام کے اندر ترکی کی فوجی کاروائیوں کا پرزور مخالف ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے شام کے دورے کے موقع پر دمشق پہنچے پر کہا کہ تہران شام کے اندر ترکی کی فوجی کاروائیوں کا پرزور مخالف ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۲۰
تاریخ اشاعت: 3:01 - July 03, 2022

تہران شام کے اندر ترکی کی فوجی کاروائیوں کا پرزور مخالف ہے، ایرانی وزیر خارجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے شام کے دورے کے موقع پر دمشق پہنچے پر کہا کہ تہران شام کے اندر ترکی کی فوجی کاروائیوں کا پرزور مخالف ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا اسلامی جمہوریہ ایران شام کے بحران کا سیاسی حل اور فوجی آپشنز سے گریز کا خواہاں ہے۔ 

یاد رہے کہ امیر عبداللہیان کا وزارت خارجہ سنبھالنے کے بعد دمشق کا یہ چوتھا سفر ہے۔

گزشتہ رات وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے حسین امیر عبداللہیان کے سفر دمشق کی خبر دی اور کہا کہ ترکی کے علاقائی سفر کے بعد وزیر خارجہ ہفتے کے روز دمشق جائیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ اس سفر کا مقصد دو طرفہ دلچسپی کے امور کا جائزہ اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں