اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیر داخلہ نے سابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو ’’مسٹر فراڈیے‘‘ قرار دیدیا

پاکستانی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان اور شیخ رشید کو ’’مسٹر فراڈیے‘‘ قرار دے دیا۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۵۹
تاریخ اشاعت: 15:53 - July 13, 2022

پاکستانی وزیر داخلہ نے سابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو ’’مسٹر فراڈیے‘‘ قرار دیدیامقدس دفاع نیوز ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہےکہ اپنے بیان میں پاکستان کے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مسٹر فراڈیا سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں جانتا، پہلے سیاست میں نعوذباللہ اسلامک ٹچ دینے کی ناکام کوشش کی، کوئی کارکردگی نہیں، اب سیاسی مخالفین کو بشریٰ بی بی کے حکم پہ غداری سے لنک کرنے کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں۔

رانا ثںاء اللہ نے کہا کہ ہم ’سی پیک‘ بچانے پر لگے ہیں اور مسٹر فراڈیا ’گوگی پنکی اکنامک کوریڈور‘ بچانے پر لگا ہوا ہے، ‎چار سال میں ثابت ہوگیا کہ عمران خان صادق ہے اور نہ امین جبکہ ‎سابق مرد اول اور خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں اول آئے ہیں
‎وزیر داخلہ نے کہا کہ چور چور کے نعرے لگانے والا چار سال میں ایک سیاسی مخالف کو چور ثابت نہ کرسکا، دھونس دھاندلی اور ہر جائز و ناجائز اختیار ہونے کے باوجود مخالفین کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی چپکے چپکے چوری چوری منتیں ترلے اور جلسوں میں سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے کا بیانیہ، عوام سب جانتی ہے ان فراڈیوں کو پہچانتی ہے۔ عمران نیازی نے چار سال تک عوام کو مہنگائی اور معاشی تباہی کے ذریعے تگنی کا ناچ نچایا۔

‎رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ باس عمران خان نے کیا آج ماتم کرکے عوام کو نیا دھوکا نہیں دے سکتے، ‎عمران نیازی اور بشریٰ بی بی نے خیرات، قیراط، ہیرے جواہرات، انگوٹھیاں اور گھڑیاں سب کچھ ہضم کرلیا۔ جلسوں میں عوام سے معافیاں مانگیں دھمکیاں نہ دیں، فتنہ فساد کے مقدر میں اب صرف اپنی ناکامیوں اور فراڈ پہ ماتم کرنا لکھا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں