اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روسی صدر پیوٹن اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اگلے ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۶۲
تاریخ اشاعت: 15:51 - July 13, 2022

روسی صدر پیوٹن اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی جانب سے بیان میں کہاکہ روسی صدر ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات کی توسیع کے منصوبے پر بات چیت کے لیے اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے۔

بیان میں کہاگیاہےکہ ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ روس کے بعد ایران اور روس کے درمیان اقتصادی تعاون کے حوالے سے مثبت ماحول پیدا ہوا ہے۔

کرملین محل کے ترجمان نے کہا کہ پیوٹن آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے جہاں وہ ترک صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں