اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55
میجر جنرل رشید:

پڑوسیوں کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں

خاتم الانبیا کے سینٹرل ہیڈکوارٹر کے کماندر نے کہا ہے کہ خطے میں دشمنوں کی مداخلتوں کی مدد سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ایران کی سلامتی پڑوسیوں کی سلامتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۵۶۸۷
تاریخ اشاعت: 18:57 - July 20, 2022

پڑوسیوں کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات میجر جنرل غلامعلی رشید نے آج بروز بدھ مشہد میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں دشمنوں کی مداخلتوں کی مدد سے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ایران کی سلامتی پڑوسیوں کی سیکورٹی اور پڑوسیوں کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے،

انہوں نے کہا ہم وہ ممالک جو استکباری طاقتوں کی مداخلت کا موقع فراہم کرتے ہیں اور خطی اقوام کے خلاف فوجی اتحاد بناتے ہیں کو خبردار کرتے ہیں کہ سب سے پہلے انہیں خود ان غیر دوستانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کی قیمت کو دینا چاہیے۔

جنرل رشید نے بتایا کہ ہم اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ برادرانہ اور اچھے تعلقات رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمارا مقصد خطے میں امن و سکون سے رہنا اور باوقار زندگی جاری رکھنا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن کے فوجی خطرات کے سامنے ایرانی معزز قوم کے وقار ، ملک کی ارضی سالمیت اور آزادی کا تحفظ، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے غیرت مند اور بہادر کمانڈروں کی سرخ لکیر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سپاہ پاسداران نے جنگ کے بعد گزشتہ تین دہائیوں کے دوران، اپنی تمام طاقت اور صلاحیت کے ساتھ تکفیری گروہوں اور دشمنوں کے سامنے سرحدوں اور ملک سے دفاع کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں