اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان میں تین طلاق بل کے خلاف احتجاج

ہندوستان میں حکومت کے تین طلاق بل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس حوالے سے کل بھی مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
خبر کا کوڈ: ۶۷۱
تاریخ اشاعت: 16:02 - March 09, 2018

ہندوستان میں تین طلاق بل کے خلاف احتجاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق احمد آباد کے جوہاپورا علاقے میں انہد نامی این جی او کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی حکومت کے تین طلاق کے بل کی مخالفت کی گئی ۔ احمد آباد کے جوہاپورا علاقے میں ہونے والے پروگرام میں بڑی تعداد میں مسلم خواتین نے شرکت کی ۔ جس کے بعد ایک ریلی جوہاپورا سے وشالا سرکل تک نکالی گئی۔ ریلی میں مسلم عورتوں نے ہاتھ میں بینر اور پوسٹر لے کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

اس سلسلہ میں انہد این جی او کے گجرات انچارج دیو دیسائی نے کہا کہ مرکزی حکومت تین طلاق بل لاکر مسلم خواتین کی ہمدرد ہونے کا دعوی کر رہی ہے جبکہ مسلم خواتین کے دیگر کئی مسائل ہیں جس کی طرف حکومت کو توجہ دینا چاہئے ۔

دوسری جانب انڈین یونین مسلم لیگ کی خواتین ونگ کی قومی صدر تشریف جہاں کی قیادت میں پارٹی کی خواتین اراکین نے پارلیمنٹ اسٹریٹ سے پارلمیٹ تک مارچ کیا اور مسلم طلاق بل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔

مظاہرے میں شامل مسلم لیگ کی خواتین اراکین نے مسلم طلاق بل پر مزید بحث کا مطالبہ کیا اور کہا کہ حکومت مسلم خواتین کے اصل تحفظ کو یقینی بنائے ۔اس موقع پر تشریف جہاں نے کہا کہ مسلم لیگ تین طلاق بل کے تعلق سے شروع سے ہی احتجاج کرتی آرہی ہے ۔ اس بل کی لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں مخالفت کی گئی تھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں