اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت با سعادت کا جشن

20جمادی الثانی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کو حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیھا کے فرمان پر ایران میں یوم خواتین اور یوم مادر کے طور پر منایا جاتا ہے اور یہ سنت حسنہ دیگر ملکوں میں بھی رواج پا چکی ہے۔ بیس جمادی الثانی بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کا بھی یوم ولادت ہے۔
خبر کا کوڈ: ۶۷۹
تاریخ اشاعت: 17:06 - March 09, 2018

شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ولادت با سعادت کا جشندختر رسول جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ بیس جمادی الثانی ہجرت سے آٹھ سال قبل پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جناب خدیجہ الکبری سلام اللہ علیھا کے بیت الشرف میں اس دنیا میں تشریف لائیں-

شہزادی کونین اعلی الہی اور انسانی کمالات و فضائل کی حامل تھیں- آپ کی الہی فضیلت میں یہی کافی ہے کہ آپ جب بھی بزم رسالت میں تشریف لاتیں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھ کر آپ کا استقبال کرتے اور بی بی دوعالم کو اپنی جگہ پر بٹھاتے-

ام ابیہا، صدیقہ کبری، حضرت فاطمہ زہرا(س) پوری دنیا کی خواتین کے لئے بہترین اور مثالی نمونہ قرار پائیں۔ آپ (س) کے یوم ولادت باسعادت، کہ جس تاریخ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رہ) کا بھی یوم ولادت ہے، اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم خواتین اور روز مادر سے مناسبت رکھتا ہے اور اس دن پورے اسلامی جمہوریہ ایران میں خواتین اور خاص طور سے ماؤں کے مقام و کردار کی قدردانی کی جاتی ہے-

شہزادی کونین جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ولادت با سعادت کی سالگرہ کی مناسبت سے اس وقت پورے ایران میں جشن کا سماں ہے اور یہ سلسلہ کل رات سے شروع ہوا جو آج رات تک جاری رہے گا۔ اس مبارک موقع پرہر طرف لوگ جشن منا رہے ہیں اور جگہ جگہ مٹھائیاں تقسیم کر رہے ہیں-

ایران کے مقدس شہروں مشہد اور قم میں دسیوں ہزار عاشقان اہل بیت عصمت و طہارت فرزند رسول حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر اور جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حرم مطہر میں موجود ہیں اور بی بی دو عالم کی ولادت با سعادت کا جشن منا رہے ہیں-

محفل میلاد کے مرکزی اجتماعات بھی مشہد مقدس اور قم المقدسہ میں جاری ہیں جبکہ ایران کےسبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امامبارگاہوں میں جشن کا اہتمام کیا گیا ہے-

عراق، پاکستان اور ہندوستان سمیت دنیا کے گوشہ و کنار سے خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ شہزادی کونین کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جگہ جگہ جشن اور محفل میلاد کا اہتمام کیا جا رہا ہے-

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت پر ایران اور دیگر ملکوں میں اور یوم خواتین بھی منایا جاتا ہے- اس مبارک موقع پر سحرعالمی نیٹ ورک اپنے تمام ناظرین، سامعین اور چاہنے والوں کو دل کی گہرائیوں  سے مبارکباد پیش کرتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں