اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نواز شریف پر جوتوں کی بارش

پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف پر جوتے سے ہونے والے حملے کے بعد انہوں نے اپنی تقریر مختصر کردی۔
خبر کا کوڈ: ۷۰۲
تاریخ اشاعت: 13:25 - March 11, 2018

نواز شریف پر جوتوں کی بارشمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق اور برکنار ہونے والے وزیراعظم نواز شریف پر آج صبح جامعہ علمیہ نعیمیہ میں جوتے سے حملہ کیا گیا اور نواز شریف کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ بتایا جاتا ہے کہ جوتے سے حملہ کرنے والا نوجوان جامعہ علمیہ نعیمیہ کا طالب علم ہے۔

جوتے سے حملہ کرنے والے نوجوان پر تشدد کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور کے ایک دوسرے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جوتے سےحملے کا شکار ہونے کے بعد نواز شریف بھی ان افراد کی لسٹ میں شامل ہوئے جن پر جوتوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ اس لسٹ میں عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام، سابق امریکی صدر بش،سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کل سیالکوٹ میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف پر ایک نوجوان نے سیاہی پھینک دی تھی جسے فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔

وفاقی وزیرِ خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے والے نوجوان کا کہنا ہے کہ اس نے یہ قدم اس لئے اٹھایا کہ (ن) لیگ نے ختمِ نبوت (ص) سے متعلق ترمیم کی تھی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں