اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں 13 مارچ یوم شہداء

اسلامی جمہوریہ ایران میں 13 مارچ کو یوم شہداء منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۲۹
تاریخ اشاعت: 23:45 - March 13, 2018

ایران میں 13 مارچ یوم شہداءمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم شہداء کے موقع پر شہداء کے اہلخانہ کی شرکت سے مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں۔

ایران کی تاریخ شہداء کی ایثار و فداکاری اور ملک و قوم اور اسلام کی سربلندی کے لئے کی جانی والی کوششوں سے بھری پڑی ہے۔

ایران میں شہداء کے اہل خانہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ان کی معاشرے میں بڑی عزت کی جاتی ہے۔

ایران پر مسلط کردہ 8 سالہ جنگ میں 2 لاکھ 25 ہزار 790 افراد شہید اور 5 لاکھ 60 ہزار 127 افراد زخمی ہوئے جنھیں جانباز کہا جاتا ہے۔ جبکہ  اس جنگ میں 42 ہزار 994 افراد اسیر ہوئے تھے جو اس وقت ایران میں اپنے گھر والوں کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں