اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسلامی انقلاب نے شہادت کی ثقافت کو اجاگر کیا ہے

ایران کے ماہرین کی کونسل کے چیئرمین آیت اللہ جنتی نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی سے ایثار و فداکاری اور شہادت کی ثقافت دوبارہ اجاگر ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۷۴۳
تاریخ اشاعت: 22:46 - March 14, 2018

اسلامی انقلاب نے شہادت کی ثقافت کو اجاگر کیا ہےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی نے منگل کے روز تہران میں یوم شہدا کے ایک پروگرام سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ شہید اپنی جان کو فدا کرتا ہے جبکہ وہ کسی کے احسان تلے نہیں ہوتا۔

انھوں نے ایران میں پائے جانے والے امن و سکون کو شہیدوں کا مرہون منت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب شہیدوں کے احسان مند ہیں اور شہادت تمام اولیائے کرام کی تمنا اور آرزو رہی ہے۔
حجت الاسلام و المسلمین محمدی گلپائیگانی نے کہا کہ اس وقت بعض عناصر شہیدوں کی راہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دشمن ایران کے اسلامی جمہوری نظام کو ایرانی نوجوانوں کی حاصل حمایت سے شدید بوکھلائے ہوئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ہر سال تیرہ مارچ کو اسلامی جمہوریہ ایران میں یوم شہدا منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں