اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صادق سنجرانی کی سینیٹ چیرمین شپ سپریم کورٹ میں چیلنج

پاکستان کی سپریم کورٹ میں صادق سنجرانی کی بطور چیئرمین سینیٹ اہلیت کو چیلنج کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۷۷۸
تاریخ اشاعت: 12:55 - March 16, 2018

صادق سنجرانی کی سینیٹ چیرمین شپ سپریم کورٹ میں چیلنجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ آئین کے مطابق صادق سنجرانی قائم مقام صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے کیونکہ آئین کے مطابق ان کی عمر اس عہدے کے مناسب نہیں ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریباً چالیس سال ہے جبکہ آئین میں صدر بننے کیلئے عمر پینتالیس سال مقرر ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر بنایا گیا تو آئینی بحران پیدا ہو گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں چیئرمین سینیٹ کے لیے انتخاب بارہ مارچ کو ہوا تھا جس میں صادق سنجرانی ایوان سے ستاون ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے تھے۔

انہیں پاکستانی سینیٹ کا سب کم عمر ترین چیئرمین قرار دیا جا رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں