اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ میں فائرنگ، چار ہلاک و زخمی

امریکہ کی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم کے ایک اسپتال میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۷۸۱
تاریخ اشاعت: 13:52 - March 16, 2018

امریکہ میں فائرنگ، چار ہلاک و زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز ایک مسلح شخص نے برمنگھم کے یوبی ہائی لینڈ ہاسپٹل میں داخل ہو کر فائرنگ شروع کر دی۔ اس حملے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں کی جسمانی صورت حال کے بارے میں رپورٹ میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ برمنگھم پولیس نے مسلح حملہ آور کو گرفتار کر لیا۔

اس سے پہلے امریکی ذرائع ابلاغ نے ریاست ایلی نوائے کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے ہاسٹل میں، سلسلے وار فائرنگ کی خبر دی تھی۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ امریکی فضائیہ کا ایک ایف اٹھارہ قسم کا طیارہ ریاست فلوریڈا میں گر کر تباہ ہو گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں