اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران و جمہوریہ آذربائیجان کے مثالی تعلقات

جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے کل باکو میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ تہران اور باکو کے تعلقات جس نہج پر اس وقت ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔
خبر کا کوڈ: ۷۸۴
تاریخ اشاعت: 14:27 - March 16, 2018

ایران و جمہوریہ آذربائیجان کے مثالی تعلقاتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دورہ باکو کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الھام علی اف کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا  کہ خطے سے متعلق سیکورٹی خدشات کو دور کرنے کے لئے علاقائی ممالک کی جانب سے اجتماعی تعاون ناگزیر ہے اور اس عمل کو جاری رکھنا ہوگا۔

محمد جواد ظریف نے ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لئے سنہری مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم خطے میں مختلف ممالک کے ساتھ چند فریقی تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں دہشت گردی کے باعث رونما ہونے والے سیکورٹی خدشات بالخصوص داعش کے باقی بچے دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے اجتماعی تعاون ناگزیر ہے۔

محمد جواد ظریف نے ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے توانائی کے شعبے میں تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس خطے سے بحریہ اسود کے علاقے تک توانائی کی منتقلی ایک اچھا منصوبہ ہے جسے تیزی کے ساتھ مکمل کرنا ہوگا۔

اس ملاقات میں جمہوریہ آذربائیجان کے صدر نے خطے کو درپیش سنگین خطرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک مستحکم اور پُرامن ملک ہے جس کے ساتھ ہم قریبی تعلقات کی توسیع بالخصوص ٹرانزٹ اور بینکنگ شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

یہ ملاقات آذری حکومت کی میزبانی میں منعقدہ ایران، آذربائیجان، ترکی اور جارجیا کی چار فریقی نشست کے موقع پر ہوئی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں