اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کی ضرورت پر پاکستان کے ایک رکن پارلیمنٹ کی تاکید

پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن راجا جاوید اخلاص نے پاکستان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن منصوبے کو عملی جامہ پہنائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۰۰
تاریخ اشاعت: 5:48 - March 17, 2018

گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کی ضرورت پر پاکستان کے ایک رکن پارلیمنٹ کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق انھوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت کے دور میں اس منصوبے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

راجا جاوید اخلاص نے کہا کہ اس سلسلے میں انھوں نے پارلیمانی اراکین کو باخبر کر دیا ہے۔

اس سے قبل ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ گیس پائپ لائن کے منصوبے کے بارے میں تہران اور اسلام آباد کے درمیان مذاکرات ہو رہے ہیں۔

پاکستان کے لئے گیس سپلائی کے اس منصوبے پر مارچ دو ہزار چودہ میں کام شروع ہوا تھا تاہم بعض ملکوں کی مداخلت کی بنا پر پاکستان میں اس منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا جبکہ اس منصوبے کی بنیاد پر ایران کی جانب سے پاکستان کی سرحد گیس پائپ لائن بچھادی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گیس پائپ لائن پر پاکستان میں ایسی صورت میں عمل درآمد رکا ہوا ہے کہ اس ملک کو توانائی کی اشد ضرورت ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں