اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہ

ایران تھائی لینڈ دوستی گروپ نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور دیگر سانحات کی روک تھام کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۰۱
تاریخ اشاعت: 5:55 - March 17, 2018

روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام بند کرانے کا مطالبہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی میانمار کے صوبے راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج اور انتہا پسند بدہسٹوں کے تازہ حملوں میں ساڑھے چھے ہزار کے قریب لوگ مارے جا چکے ہیں اور کئی لاکھ افراد اپنا گھربار چھوڑ کر ہمسایہ ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ایران تھائی لینڈ دوستی گروپ کے ارکان کے ایک وفد نے تھائی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات میں یہ بات زور دے کہی کہ دونوں ملکوں کی پارلیمانوں میں مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو نمائندگی حاصل ہے جبکہ تمام مذاہب کے ماننے والے پوری رواداری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

ایران تھائی لینڈ دوستی گروپ کے رہنماؤں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں میں پائی جانے والی مذہبی رواداری کو پورے جنوب مشرقی ایشیا میں فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام جیسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں