اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

2 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال

کشمیر میں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف ہونے والی ہڑتال کے موقع پر مظاہرے ہوئے اور سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین تصادم ہوا۔
خبر کا کوڈ: ۸۰۳
تاریخ اشاعت: 12:44 - March 17, 2018

2 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف ہڑتالمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے بالہامہ پانتہ چھوک میں پلوامہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 2 عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے پیش نظر ترال، پلوامہ، اونتی پورہ ،پانپوراور دیگر مقامات پر پتھراؤ اور شلنگ ہوئی جبکہ مکمل ہڑتال کے دوران سکول بند کردیئے گئے اور اسلامک یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی کئے گئے۔

سرینگر بانہال ٹرین سروس بھی معطل کی گئی اور پانپور سمیت کئی مقامات پر انٹر نیٹ سروس منقطع کی گئی۔اس دوران دونوں عسکریت پسندوں کو سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

بالہامہ میں شبانہ جھڑ پ کے دوران شبیر احمد ڈار اگہانز پورہ پدگام پورہ اور اویس احمد ساکن نودل ترال کی ہلاکت کی یاد میں ضلع پلوامہ میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کھر یو، پانپور ، پلوامہ ، اونتی پورہ ، بالہامہ، ترال اوردیگر قصبہ جات میں تمام دکانیں اور کارو باری ادارے بند رہے اور ٹرانسپورٹ سروس معطل رہی۔ انتظامیہ نے ضلع پلوامہ میں تمام اسکول اورکالج بند رکھے جبکہ اسلامک یونیورسٹی میں جمعہ کو لئے جانے والے امتحانات منسو خ کئے گئے ۔ جنگجوؤں کی ہلاکت کے پیش نظر سرینگر،بانہال ریل سروس بھی معطل رکھی گئی تاہم سرینگر بارہمولہ کے درمیان ریل گاڑیاں معمول کے مطابق چلتی رہیں۔

دوسری جانب ہندوستانی فوج کے افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ  ہلاک ہونے والے کشمیری جنگجو تھے جو کہ مقابلے میں ہلاک ہوئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں