اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جرمن چانسلر کی مسلمانوں کی حمایت

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے مسلمانوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک مسلمانوں کا بھی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۲۵
تاریخ اشاعت: 23:48 - March 18, 2018

جرمن چانسلر کی مسلمانوں کی حمایتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق پولیٹیکو جریدے کے مطابق جرمن چانسلر نے اسلام کے بارے میں ملک کے نئے وزیر داخلہ ھورسٹ زیھوفر کے بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا بھی جرمنی سے تعلق ہے اور اسلام ہمارے سماج کا ایک حصہ ہے۔

اس سے پہلے جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن زیبرٹ نے کہا تھا کہ جرمن اقدار اور قوانین کے مطابق اسلام بھی ہمارے ملک کاایک حصہ ہے۔ جرمنی کے نئے وزیر داخلہ ھورسٹ زیھوفر نے کہا تھا کہ جرمنی ایک عیسائی ملک ہے اور عیسائیت نے ملکی سماج کو تشکیل دیا ہے۔

واضح رہے جرمن وزیر داخلہ ملک کی کرسچن سوشلسٹ پارٹی کے صدر بھی ہیں۔وہ اس سے پہلے یہ کہہ چکے ہیں کہ تارکین وطن کے خلاف سخت پالیسیاں اپنائی جائیں اور بہت سے تارکین وطن کو جرمنی سے بے دخل کردیا جائے۔

سن دو ہزار سترہ میں اور خاص طور سے یورپی ملکوں میں داعشی دہشت گردوں کے حملوں کے بعد سے، مغربی ملکوں میں اسلامو فوبیا اور اسلام دشمنانہ اقدامات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ جرمنی کے مسلمانوں کی دشواریوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

جرمن وزارت داخلہ کے مطابق سن دوہزار سترہ کے دوران مسلمانوں اور اسلامی اداروں پر نوسو پچاس حملے ریکارڈ کیے گئے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں تینتیس افراد زخمی ہوئے ہیں اور ساٹھ واقعات میں براہ راست مسجدوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں