اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی کا نوروز پر تہنیتی پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے پیغام نوروز میں گزشتہ ہجری شمسی سال کو ملت ایران کی عظیم کامیابیوں کا سال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے اپنے اتحاد کے ذریعے دشمنوں کو حیرت میں ڈال دیا اور انہیں ایرانیوں کی عظمت کے اعتراف پر مجبور کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۸۵۳
تاریخ اشاعت: 18:03 - March 21, 2018

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی کا نوروز پر تہنیتی پیغاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ایران کے شہر کرمانشاہ کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ سال نو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کی عظیم قوم ہمیشہ سے اس خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کی بانی رہی ہے۔

صدر ایران نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ایران کے عوام کے سپوتوں اور محنتی سفارت کاروں نے عراق، شام اور لبنان کے عوام کے ساتھ مل کر خطے کے امن و استحکام میں مزید بہتری پیدا کی ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے ایرانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ نیا سال قومی پیداوار اور ایرانی مصنوعات کی حمایت  اور روزگار کی فراہمی اور اقتصادی رونق کا سال ہو گا۔

صدر ایران نے اپنی سالانہ تقریر کے آغاز میں ایران کی عظیم قوم، بیرون ملک مقیم ایرانیوں اور نوروز منانے والی دیگر اقوام کو بھی نئے ہجری شمسی سال کی مبارک باد پیش کی۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں