اپ ڈیٹ: 16 July 2018 - 20:26
ہزاروں لوگوں نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزکی کی رہائی کے لئے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرے کئے۔
خبر کا کوڈ: ۹۲۵
تاریخ اشاعت: 16:13 - March 29, 2018

آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لئے مظاہرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ ابوجا کے مرکزی علاقے کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین، اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزکی کی فوری اور غیر مشروط رہائی سے متعلق ملک کی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مظاہرین نے ملکی پارلیمنٹ کے سامنے علامتی دھرنا بھی دیا اور اراکین پارلمینٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ قانونی پاسداری اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے لئے صدر محمد بوہاری پر دباؤ ڈالیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا کی فوج نے تیرہ دسمبر دو ہزار پندرہ کو زاریا شہر میں اسلامی تحریک کے سربراہ کے گھر اور بقیۃ اللہ امام بارگاہ پر حملہ کر دیا تھا جس میں سیکڑوں کی تعداد میں مسلمان شہید اور زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے میں آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہو گئی تھیں جنہیں نائیجریا کی فوج گرفتار کر کے لے گئی تھی۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں