اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

غزہ میں غاصبوں کا شرمناک اقدام

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے پر صیہونیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
خبر کا کوڈ: ۹۴۷
تاریخ اشاعت: 12:20 - March 31, 2018

غزہ میں غاصبوں کا شرمناک اقداممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے غزہ میں گزشتہ روز ہونے والے پُرامن مظاہرے میں صہیونیوں کے ہاتھوں نہتے فلسطینی شہریوں کے قتل عام پر اپنے شدید ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے ہفتہ کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ قابض اور ظالم صہیونی حکمرانو شرم کرو.

انہوں نے یوم الارض کی مناسبت سے غزہ میں ہونے پُرامن مظاہرے کے دوران صہیونیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کو شرمناک اور ظالمانہ اقدام قرار دیا.

محمد جواد ظریف نے مزید کہا کہ عید پاک کے موقع پر جب یہودی قوم نے حضرت موسیٰ (ع) کی قیادت میں مصر سے نکل کر فرعون کے ظلم سے نجات پائی تھی، ٹھیک اسی دن فلسطین پر ناجائز قبضہ جمانے والے ظالم صہیونیوں نے مظلوم فلسطینی شہریوں کو ان کی اپنی ہی سرزمین میں پُرامن مظاہرے کے دوران خون میں نہلادیا۔

واضح رہے کہ کل صہیونی قبضے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر صیہونی فورسز نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اب تک 15 فلسطینی شہید اور تقریبا 1500 کے قریب افراد زخمی ہوگئے.

فلسطینی عوام ہر سال 30 مارچ کو اپنی سرزمین پر صہیونی قبضے کے خلاف احتجاجاً یومِ الارض مناتے ہیں، اس روز پر امن ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور مظاہرے بھی کیے جاتے ہیں.42 ویں سالانہ یوم ارض کے سلسلے میں اس بار بھی فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں