اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

صیہونی حکومت کی غزہ کے سرحدی علاقوں پر حملے کی دھمکی

صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے دھمکی دی ہے کہ غزہ میں اگر مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا تو اس علاقے پر حملہ کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۹۵۹
تاریخ اشاعت: 23:22 - March 31, 2018

صیہونی حکومت کی غزہ کے سرحدی علاقوں پر حملے کی دھمکیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے ترجمان رنونن منیلس نے یہ دعوی بھی کیا کہ غزہ کے سرحدی علاقے میں جن فلسطینیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا وہ اسرائیلی فوجیوں کے خلاف تشدد کا مظاہرہ کر رہے تھے

دریں اثنا غزہ کے فلسطینیوں نے ہفتے کے روز ان شہید فلسطینیوں کی آخری رسومات ادا کیں جنھیں صیہونی فوجیوں نے جمعے کے روز جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔ شہید فلسطینیوں کی آخری رسومات میں فلسطینی عوام نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔     

جمعے کے روز یوم الارض کی مناسبت سے مقبوضہ فلسطین کی سرحد سے ملے غزہ کےعلاقے میں ہزاروں فلسطینیوں نے ریلی نکالی جن پر صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کر دی جس میں سترہ فلسطینی شہید اور چودہ سو سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔

فلسطینیوں نے ہفتے کے روز بھی وطن واپسی کے حق زیرعنواں مظاہرہ کیا۔ فلسطینیوں نے اعلان کیا ہے کہ مظاہروں کا یہ سلسلہ غاصب صیہونی حکومت کے قیام کی تاریخ تک، جسے یوم نکبت کہا جاتا ہے، جاری رہے گا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں