اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

آئندہ ہجری سال کو حضرت علی (ع) کا سال منانے کا اعلان

ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نے کہا ہے کہ پورے برصغیر کے مسلمان سنہ چودہ سو چالیس ہجری قمری کو سال امام علی علیہ السلام کے طور پر منائیں گے۔
خبر کا کوڈ: ۹۶۱
تاریخ اشاعت: 23:33 - March 31, 2018

آئندہ ہجری سال کو حضرت علی (ع) کا سال منانے کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رواں عیسوی سال گیارہ ستمبر سے نیا ہجری قمری سال شروع ہو گا جسے برصغیر ہند میں امام علی علیہ السلام کے سال سے موسوم کیا گیا ہے۔

ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نے نئی دہلی میں ہندوستان کے شیعہ و سنی مسلمانوں میں مولائے متقیان حضرت علی علیہ السلام کے اعلی و ارفع مقام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی سماج کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس ملک میں مختلف مذاہب پائے جانے کے باوجود اہلبیت اطہار علیہم السلام، خاص طور سے مولائے متقیان حضرت علی علیہ السلام سے خاص عقیدت پائی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں تیرہ رجب المرجب، امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے سرکاری طور پر تعطیل ہوتی ہے جبکہ ہندوؤں، مسلمانوں، سکھوں اور دیگر مذاہب کے شعرائے کرام نے حضرت علی علیہ السلام کی الہی شخصیت اور آپ کے فضائل و کرامات کے بارے میں بہترین اشعار کہے ہیں اور اسی مناسبت سے ہندوستان میں علی ڈے بھی منایا جاتا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نے ہندوستانی سماج کو مولائے متقیان حضرت علی علیہ السلام کی سیرت سے مزید متعارف کرائے جانے کے بارے میں، عمل میں لائے جانے والے اقدامات کے بارے میں کہا کہ برصغیر ہند میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندہ دفتر کی جانب سے دو برس قبل، چودہ سو چالیس ہجری قمری کو جو محرم الحرام کے مہینے سے شروع ہو گا سال امام علی علیہ السلام قرار دیا گیا ہے جس کا ہندوستان کے مسلمانوں نے وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں