اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بن سلمان اسرائیل کی مفت خدمت کررہے ہیں، فلسطینی تنظیموں کا اعلان

فلسطینی تنظیموں نے امریکی جریدے کو دیئے گئے سعودی ولی عہد کے حالیہ انٹرویو پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد بن سلمان فلسطینی امنگوں کا خون کرکے اسرائیل کی مفت خدمت کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۱۱
تاریخ اشاعت: 23:07 - April 04, 2018

بن سلمان اسرائیل کی مفت خدمت کررہے ہیں، فلسطینی تنظیموں کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے سینیئر رہنما طلال ابوظریفہ نے محمد بن سلمان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کا بیان فلسطینی کاز کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ فلسطین کی تحریک صابرین نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بن سلمان کے بیان کا واضح مطلب یہ ہے کہ سرزمین فلسطین غاصبوں کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیان سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کردیا ہے۔

عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے رہنما کائدالغول نے بھی محمد بن سلمان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نے ریاض اور تل ابیب کے درمیان خفیہ تعلقات کو آشکارا کردیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی جریدے ایٹلانٹک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے بہت سے مفادات مشترکہ ہیں اور کسی سمجھوتے کی صورت میں اسرائیل اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں کے علاوہ مصر و اردن کو بھی بہت فائدہ پہنچے گا۔

محمد بن سلمان نے اسرائیل کی جعلی حکومت کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے  کہ اسرائیلیوں کو اپنے لیے علحیدہ ملک قائم کرنے کا حق ہے۔ 

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں