اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت پر تاکید

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ میں صہیونی جارحیت کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران فلسطینی عوام کی مزاحمت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۲۱
تاریخ اشاعت: 23:50 - April 04, 2018

ایران کی جانب سے فلسطینیوں کی حمایت پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، محمد جواد ظریف نے گزشتہ دنوں صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں غزہ میں نہتے شہریوں کی شہادت پر فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے عالم اسلام بالخصوص اقوام متحدہ پر زور دیا کہ صہیونیوں کے جرایم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے جائز مطالبات کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران فلسطین کی حالیہ صورت حال کو اقوام متحدہ، غیروابستہ تحریک اور اسلامی تعاون تنظیم میں اٹھائے گا۔

اس موقع پر حماس کے رہنما نے بھی فلسطینی قوم کی بھرپور حمایت جاری رکھنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی اصولی پالیسی کا شکریہ ادا کیا۔

اسماعیل ہنیہ نے غزہ میں جمعہ کے روز صہیونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی شہادت اور سیکنڑوں مظاہرین کے زخمی ہونے کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔

جمعہ کے روز ہزاروں فلسطینیوں نے یوم الارض کے موقع پر پرامن  مظاہرہ کیا جس پر صیہونی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سترہ فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار کے قریب زخمی ہو گئے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں