اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی پالیسی عالمی سلامتی کے لئے خطرے کی گھنٹی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یکطرفہ پالیسی کو فروغ دینے کے لئے امریکی حکومت کی ڈھٹائی عالمی امن و سلامتی بالخصوص غیروابستہ تحریک کے ممالک کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۳۵
تاریخ اشاعت: 20:53 - April 05, 2018

امریکی پالیسی عالمی سلامتی کے لئے خطرے کی گھنٹیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے غیروابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے آذری دارالحکومت باکو پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیروابستہ تحریک چند فریقی پالیسی پر زور دے رہی ہے مگر امریکہ حالیہ صورتحال میں ایک فریقی پالیسی کو جاری رکھنا  چاہتاہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطین کے حالیہ بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہونے والے پرامن احتجاجی مظاہروں کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی وجہ سے 20 فلسطینی عوام شہید ہوئے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ترک دارالحکومت انقرہ میں ایران، روس اور ترکی کے صدور کے درمیان حالیہ تین فریقی اجلاس کے حوالے سے کہا کہ اس اجلاس کے ذریعہ ایرانی صدر 'حسن روحانی' نے اپنے ترک اور روسی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ منعقدہ اجلاس میں آستانہ میں شامی امن مذاکرات، تنازعات کی کمی اور سوچی کے اجلاس کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، روس اور ترکی کے صدور نے انقرہ کے اجلاس میں شام کو انسانی امداد بھیجنا، اس ملک کی علاقائی سالمیت، خود مختاری اور قومی حکمرانی پر اتفاق کیا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں