اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی سفارت کار نے پاکستانی نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیا

اسلام آباد کے قریب امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پاکستانی نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۷۴
تاریخ اشاعت: 23:18 - April 07, 2018

امریکی سفارت کار نے پاکستانی نوجوان کو کچل کر ہلاک کردیامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کرنل جوزف نے اپنی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار پاکستانی نوجوانوں کو اس وقت ٹکر مار دی جب وہ دامن کوہ کے علاقے میں سفر کر رہے تھے۔

کوہسار پولیس کے مطابق امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ملٹری اتاشی نے پولیس کے ساتھ شدید بدتمیزی کی اور سفارتی استثنا سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، پولیس اسٹیشن سے فرار ہوگیا۔

یہاں اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ 2011 میں لاہور کے امریکی قونصل خانے کے ایک  سیکورٹی اہلکار ریمنڈ ڈیوس نے فائرنگ کرکے دو پاکستانی نوجوانوں کو قتل کر دیا تھا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں