اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسلام آباد میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر وزارت خارجہ میں طلب

کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے اور اسلام آباد میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک بار پھر وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۰۸۲
تاریخ اشاعت: 23:35 - April 08, 2018

اسلام آباد میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر وزارت خارجہ میں طلبمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزارت خارجہ نے اسلام آباد میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے طلب کرکے اس بات پر احتجاج کیا کہ ہندوستان نے لائن آف کنٹرول پر فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہفتے کو ہندوستانی فوج کی فائرنگ میں ایک پاکستانی شہر ی ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہوگئے۔ پاکستان اورہندوستان دونوں ہی ایک دوسرے پر لائن آف کنٹرول پر فائربندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں۔

دونوں ملکوں نے دوہزار تین میں کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر فائربندی کا معاہدہ کیا تھا لیکن دونوں ہی ایک دوسرے پر اس کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں