اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی مداخلت کے خلاف پاکستان میں احتجاج

پاکستان کے عوام نے امریکہ کی جارحانہ اور مداخلت پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۰۹
تاریخ اشاعت: 23:15 - April 09, 2018

امریکی مداخلت کے خلاف پاکستان میں احتجاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے اور امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دونوں حکومتوں کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دنیا بھر کے مسلمانوں خاص طور پر فلسطین اور  کشمیر کے بے گناہ اور نہتے افراد کے قتل عام پر کمربستہ ہیں اور اب امت مسلمہ کو جاگ جانا چاہئےانہوں نے کہا کہ صیہونی قوتیں کس طرح مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہی ہیں، لیکن نہ تو اقوام متحدہ نوٹس لے رہی ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں آواز بلند کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل امت مسلمہ کا امن تباہ کر رہے ہیں۔انہوں نے ملت اسلامیہ پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر امریکہ اور ان کے حواریوں کے ہاتھوں  مسلمانوں کا قتل عام بند کرائیں.

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں