اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ماضی کے برعکس دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت اب گذر گیا اور اب سیکورٹی نیٹ ورک قائم کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۲
تاریخ اشاعت: 16:52 - January 22, 2018

دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بروز پیر فایننشل ٹائمز میں اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ آج ماضی کے برعکس دوسروں کو امن سے محروم کرنے کا وقت ختم ہو چکا اور سیکورٹی نیٹ ورک قائم کرنے کا وقت آ پہنچا ہے اور امن کو صرف اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی برقرار کرنا پڑتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے علاقےمیں ایک خاص گروہ کیلئے امن قائم کرنے کا خیال اب ماضی کا حصہ بن چکا ہے اس لئے کہ  خلیج فارس کے علاقے کے تمام ملکوں کے مفادات مشترکہ ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش دہشتگردوں کی شکست صرف خطے کے اکثر ممالک میں امن کی بحالی کیلئے نہیں تھی بلکہ یہ بڑی کامیابی نئے چیلنجز اور تنازعات  کے خاتمے کیلئے جو  ایران کی خارجہ پالیسی کے خلاف تھے کے خاتمے کیلئے تھی۔ 

محمد جواد ظریف نے کہا کہ سیاحتی سہولیات فراہم کرنا، جوہری سلامتی، ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنا اور بحرانوں کے منیجمنٹ کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل، فوجی مشقیں، ہتھیار سے متعلق واضح اقدامات، فوجی اخراجات کو کم کرنا اور عدم جارحیت کے معاہدے پر اتفاق کرنے کے ذریعہ قیام امن ممکن ہوسکتا ہے۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں