اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بد نام زمانہ جیل گوانتانامو میں 3 پاکستانی قید

پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گوانتانامو بے میں 3 پاکستانی کسی الزام کے بغیر قید ہیں اور اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۵۵
تاریخ اشاعت: 19:11 - April 12, 2018

بد نام زمانہ جیل گوانتانامو میں 3 پاکستانی قیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران گوانتانامو بے کے امریکی عقوبت خانے میں موجود پاکستانیوں کے متعلق پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہاتھوں کی بندھی گرہ دانتوں سے کھولنا پڑتی ہیں،  پرویز مشرف نے پیسے لے کر اپنے شہری امریکا کے حوالے کئے، گوانتانامو بے میں تین پاکستانی بغیر الزام کے قید ہیں، اس معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی فوجی اتاشی کی جانب سے پاکستانی نوجوان کو گاڑی سے کچلنے پر پوچھے گئے سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ روڈ ایکسیڈنٹ میں ملوث امریکی سفارتکار ابھی پاکستان میں ہے، امریکی سفارتخانے نے تحقیقات میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، پولیس بھی اس مسئلے پر کام کر رہی ہے، نوجوان کی ہلاکت پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس کے لئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا رہا ہے اور اس مسئلے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خطوط لکھے ہیں۔

اجلاس میں وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ اس وقت چین میں 484 پاکستانی قید ہیں۔

شام کی صورتحال پر پاکستان کا موقف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے، پاکستان شام کی سلامتی اور علاقائی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، ہم شام کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں