اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی جارحیت کا تباہی و بربادی کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، صدر روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ علاقے میں امریکی جارحیت کا تباہی و بربادی کے سوا کوئی اور نتیجہ نہیں نکلے گا۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۸۶
تاریخ اشاعت: 20:56 - April 14, 2018

امریکی جارحیت کا تباہی و بربادی کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا، صدر روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی نے عید مبعث کے موقع پررہبرانقلاب اسلامی سے انجام پانےوالی اعلی حکام کی ملاقات میں اپنی تقریر میں شام پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اس طرح کی جارحیتوں کے ذریعے علاقے میں اپنی موجودگی کا جواز فراہم کرنا چاہتا ہے۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سوال کیا کہ کیا امریکا صیہونی حکومت اور ان کے حامیوں خاص طور پر برطانیہ اور فرانس نے گذشتہ سترہ برسوں کے واقعات سے سبق نہیں لیا ہے کہا کہ یہ ممالک اور حکومتیں اس لئے جھنجھلاہٹ کا شکار ہیں کہ ان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو غوطہ شرقی میں شکست ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے عوام نے گذشتہ برسوں کے دوران اغیار کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کریں گے - صدر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور دنیا کی مظلوم قوموں کا ہمیشہ حامی رہا ہے اور رہے گا اور علاقے کی حکومتوں کی درخواست پر ہی اس نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ان کا ساتھ دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایرانی عوام کے خلاف دشمنوں کی سازشیں ہمیشہ ایرانی قوم کی استقامت وہوشیاری کی بدولت ناکام ہوئی ہیں کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران ہر دور سے زیادہ اقتصادی سیاسی سفارتی اور ایٹمی سرگرمیوں کے میدان میں کامیابی کی منزلیں طے کررہا ہے اور دشمن کی ہرسازش کو پوری طرح سے ناکام بنادے گا۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں