اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کا واپسی مارچ جاری

غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں ایک اور فلسطینی شہید اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۱۹۶
تاریخ اشاعت: 23:59 - April 14, 2018

اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کا واپسی مارچ جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ اور مقبوضہ فلسطین کی سرحد پر مسلسل تیسرے ہفتے بھی واپسی مارچ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مظاہرے کیے۔ آبائی علاقوں میں واپسی کے حق کے لیے مظاہرہ کرنے والے پرامن فلسطینیوں پر صیہونی فورسز نے فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک ہزار کے قریب زخمی ہوگئے۔تیس مارچ کو یوم الارض کے موقع پر شروع ہونے والے فلسطینیوں کے واپسی مارچ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک پینتیس فلسطینی شہید اور چار ہزار کے ‍ قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

پیغام کا اختتام/ 

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں