اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایٹمی معاہدے کے خاتمے کی صورت میں سفارتکاری کو دھچکا

امریکی صدر کی جانب سے ایٹمی معاہدے کے خلاف جاری اقدامات پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۷۷
تاریخ اشاعت: 23:26 - April 21, 2018

ایٹمی معاہدے کے خاتمے کی صورت میں سفارتکاری کو دھچکامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ایران ایٹمی معاہدے کو بچانے کے لیے یورپی اراکین پارلیمنٹ میدان میں کود پڑے،300  یورپی پارلیمنٹیرین نے ٹرمپ کو ایران نیوکلیئر ڈیل سبوتاژ کرنے سے روکنے کے لئے امریکی کانگریس کو کھلا خط لکھ دیا، ان کا موقف ہے کہ ایٹمی معاہدے سے ایران کے ایٹمی پروگرام پر نظر رکھنا ممکن ہے۔

برطانوی اخبار میں چھپنے والے خط میں یورپی اراکین کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ایران کے ایٹمی پروگرام پر نظر رکھنا ممکن ہے، معاہدہ ختم ہوا تو سفارتکاری کو دھچکا لگے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن12 مئی کو ختم ہو رہی ہے تاہم عالمی سطح پرٹرمپ کے اس فیصلے کی مخالفت روز بروز بڑھتی جا رہی ہے اور ایران نے بھی متنبہ کیا ہے کہ یکطرفہ طور پر ایٹمی معاہدے کو اگر امریکہ نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو امریکہ کے لئے اس کے خطرناک نتائج بر آمد ہوں گے۔

امریکی حکام کے مطابق معاہدے میں ردوبدل کے لیے جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں