اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں 5 شرپسند ہلاک 29 سہولت کارگرفتار

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقےکوہلو اور ڈیرہ بگٹی کی بمبور پہاڑیوں پر ایف سی کی کارروائی میں 5 شرپسند ہلاک جب کہ 29 مشتبہ سہولت کار گرفتار ہوئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۲۹۵
تاریخ اشاعت: 12:22 - April 23, 2018

پاکستان میں 5 شرپسند ہلاک 29 سہولت کارگرفتارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے سیکٹر کمانڈر بمبور رائفل بریگیڈیئر محمد قذافی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے سرحدی علاقے بمبور کی پہاڑیوں میں ایف سی نے کارروائی کرکے 5 شرپسندوں کو ٹھکانے لگادیا اور 29 مشتبہ سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر دہشتگردوں کے ٹھکانے سے برآمد ہونے والا اسلحہ بھی میڈیا کو دکھایا گیا جس میں درجنوں مارٹر بم، دستی بم، بارودی سرنگیں، راکٹ، مشین گنیں اور مختلف اقسام کے ہزاروں راؤنڈزکے علاوہ دھماکہ خیز مواد بھی شامل تھا۔

معروف فراری کمانڈربوجلا بگٹی نے بھی اس موقع پر 20 ساتھیوں سمیت وزیر داخلہ، ایف سی، حساس اداروں کے افسران ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جاوید نبی کھوسہ اور ڈسٹرکٹ چیئرمین میر غلام نبی بگٹی کی موجودگی میں ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

دوسری جانب سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ہفتے کو تربت بازار میں شرپسندوں نے ایف سی کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ایف سی کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی، واقعہ کے بعد شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں