اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کمسن بچی قتل کیس، ملزم کا چودہ دن کا ریمانڈ

پاکستان میں انسداد دہشت گردی ایک عدالت نے کم سن بچی کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم کو چودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۰
تاریخ اشاعت: 21:12 - January 24, 2018

کمسن بچی قتل کیس، ملزم کا چودہ دن کا ریمانڈمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، لاہور سے ہمارے نمائندے مطابق کم سن بچی کے قتل میں ملوث ملزم عمران کو سخت حفاظتی انتظامات میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

سرکاری پراسیکیوٹ نے عدالت سے ملزم کے  پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم عدالت نے چودہ روز کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پراسیکیوٹر کے مطابق آٹھ بچیوں کے ساتھ ملزم کے ڈی این اے ٹیسٹ میچ کر گئے ہیں جبکہ ملزم نے دس کم سن بچیوں کے ساتھ ریپ کا خود اعتراف کر لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں چار جنوری کو ایک چھے سالہ بچی کو اس کے گھر کے قریب سے اغوا کرلیا گیا تھا اور پانچ روز کے بعد اس کی لاش ایک کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی تھی۔

بچی کے قتل کے واقعے بعد قصور سمیت پاکستان بھر میں پر تشدد مظاہرے بھی ہوئے تھے اور مذکورہ بچی سمیت تمام بچیوں کے قتل میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ شدت اختیار کر گیا تھا۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں