اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ سے دوری روس سے قربتیں پاکستان کی نئی پالیسی

پاکستان کےآرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ فوجی روابط بڑھانا چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۱۷
تاریخ اشاعت: 16:58 - April 26, 2018

امریکہ سے دوری روس سے قربتیں پاکستان کی نئی پالیسیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے جہاں کریملن پیلس میں کمانڈر رشین فیڈریشن گراؤنڈ فورسز کرنل جنرل اولج سلیکوف سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان عسکری روابط بڑھانے اور پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر روسی بری فوج کےکمانڈرنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کامیابیوں کوسراہتے ہوئے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی روس کے ساتھ فوجی رابط بڑھانے کی خواہش رکھتا ہے، پاکستان خطے کو تنازعات سے پاک کرنے کے لیے اپنے حصے کے کردارسمیت علاقائی روابط کی مضبوطی کےلیے بھی کردارادا کرتا رہے گا جب کہ حالیہ دنوں میں روس نے خطے کی پیچیدہ صورتحال کے حل میں مثبت کردارادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے بیان اور پاکستان سے ڈومور کے مطالبے کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی خراب ہو گئے اور پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا جس کے بعد پاکستان نے امریکہ سے دوری اور روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کی پالیسی اختیار کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں