اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرہ

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں سیکڑوں شہریوں نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۳۳
تاریخ اشاعت: 11:47 - April 30, 2018

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظاہرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مظاہرین نے انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے میں اپنی خاموشی توڑ دیں۔

مظاہرین نے کشمیری نوجوانوں کے خلاف ہندوستان کے سیکورٹی اداروں کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت ہندوستان کے ان اقدامات کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔

قابل ذکر ہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران کشمیریوں کے خلاف ہندوستانی سیکورٹی فورس کے مبینہ حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے دوران درجنوں کشمیری مارے جا چکے ہیں۔  

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں