اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کوئٹہ میں دہشتگردوں کا راج مزید 3 افراد جاں بحق

کوئٹہ کےعلاقے جان محمد روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۳۸
تاریخ اشاعت: 23:23 - May 01, 2018

کوئٹہ میں دہشتگردوں کا راج مزید 3 افراد جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر اتوار کو رات گئے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دوکانوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بار فائرنگ سے پشتون برادری کو ٹارگٹ کیا گیا ہے، جس میں تین افراد علی خان، محمد وقاص، شبیر احمد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو سول پسپتال کوئٹہ منتقبل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ۔

واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو سیل کرکے تحقیقات شروع کردیں جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فائرنگ کی جگہ کا دورہ کیا اور واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصرقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،دہشت پھیلانے والے ہمیں تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہمارا اتحاد امن کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دے گا ،حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔ہمارے لوگوں کا خون بہانے والے جلد اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں 72 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں دکانوں پر فائرنگ کا یہ تیسرا واقعہ ہے اس سے قبل دو واقعات میں شیعہ ہزارہ برادری کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں مجموعی طور پر 3افراد شہید ہوئے ۔

رواں مہینے میں کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مجموعی طور پر 15 افراد مارے گئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں