اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

رہبر انقلاب اسلامی کا ایرانی مصنوعات کی نمائش کا معائنہ

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی میں منعقدہ ایرانی مصنوعات کی نمائش میں قائم مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۳۴۲
تاریخ اشاعت: 23:36 - May 01, 2018

رہبر انقلاب اسلامی کا ایرانی مصنوعات کی نمائش کا معائنہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس بیان کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اتواراور پیرکی درمیانی  شب حسینیہ امام خمینی تشریف لے گئے اور وہاں قائم ایرانی مصنوعات کے ستتر اسٹالوں کا قریب سے معائنہ کیا۔

اس موقع پر آپ نے صنعتکاروں اور تاجروں سے بھی بات چیت کی ان کے مسائل اور مشکلات کو سننے کے ساتھ ساتھ بعض مشکلات کو فوری طور پر حل کرنے کا حکم بھی صادر کیا۔ آپ نے وزیر تعاون، محنت اور فلاح و بہبود، علی ربیعی کو حکم دیا  کہ وہ صنعتکاروں اور تاجروں کی بیان کردہ مشکلات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیےجامع حکمت تیار کریں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے معیاری ایرانی مصنوعات کی تعریف کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور اداروں پر زور دیا کہ وہ درآمدات کو کنٹرول کرنے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات عمل میں لائیں۔آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے صنعتکاروں سے عوامی سطح پر ان کی مصنوعات کی مقبولیت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے بیس مارچ کو نئے ایرانی سال کے آغاز کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں رواں ایرانی سال کو ایرانی مصنوعات کی حمایت کا سال قرار دیا تھا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں