اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہر چیز مہیا ہے; جنرل احمد وحیدی

ایران آج اسلامی مزاحمت کا پرچمدار ہے دنیا بھر کےانقلابی مسلمانوں کی نظریں ایران پر جمی ہوئی ہیں; جنرل احمد وحیدی
خبر کا کوڈ: ۱۳۹
تاریخ اشاعت: 7:30 - January 25, 2018

بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہر چیز مہیا ہےِ; جنرل احمد وحیدیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزیر دفاع اور قومی دفاعی یونیورسٹی کے سربراہ جنرل احمد وحیدی نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے تمام راہیں ہموار ہیں۔

آج فلسطینی پتھروں سے نہیں بلکہ راکٹوں سےاپنا دفاع کررہے ہیں۔

جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ جیسا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ " مغربی پٹی کے فلسطینیوں کو مسلح کیا جانا چاہیے" اور فلسطینیوں کی بھر پور مدد کی جانی چاہیے۔

جنرل وحیدی نے کہا کہ خطے میں آج 70 فیصد عوام امریکی پالیسیوں کے خلاف ہیں۔

جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ ایران آج اسلامی مزاحمت کا پرچمدار ہے دنیا بھر کےانقلابی مسلمانوں کی نظریں ایران پر جمی ہوئی ہیں ۔

اس سے قبل مسلمان سعودی عرب کو اپنا ناجی سمجھتے تھے لیکن سعودی عرب کا چھپا ہوا امریکی چہرہ نمایاں ہونے کے بعد اب علاقائي عوام بالخصوص فلسطینی سعودی عرب سے متنفر ہوگئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فلسطین میں سعودی عرب کے رہنماؤں کی تصویروں کو نذر آتش کیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کے لئے بیت المقدس کا مسئلہ ایک مقدس اور حیاتی مسئلہ ہے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہر چیز مہیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں