اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی پر ایران کا شدید ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو غیر قانونی اور فلسطینی عوام کے حقوق کے منافی قراردیا ہے
خبر کا کوڈ: ۱۴۳۰
تاریخ اشاعت: 19:42 - May 15, 2018

امریکی سفارتخانے lکی بیت المقدس منتقلی پر ایران کا شدید ردعملمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کئے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ جو دہشت گردی کی حمایت ، ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی دھجیاں اڑا کر اسٹریٹیجک غلطی کا ارتکاب کررہے ہیں عالمی سطح پر انتہا پسندی اور بدامنی کی علامت بن گئے ہیں -

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت قراردینے کے امریکی اقدام سے جہاں فلسطینی کاز کے دفاع  کے لئے عالم اسلام کا عزم و ارادہ اور زیادہ مستحکم ہوگا وہیں اس سازش کو تیار کرنے والوں کے لئے الٹا نتیجہ بھی نکلے گا - ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی نے کہا کہ اس قسم کے غیر دانشمندانہ اقدامات سے پیدا ہونی والی بدامنی اور عدم استحکام کی ذمہ داری براہ راست امریکا اور اسرائیل پر عائد ہوگی -

انہوں نے بیت المقدس کو فلسطین کا اٹوٹ حصہ قراردیتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس اور سرزمین فلسطین کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ صرف اس علاقے کے اصلی اور غیر مہاجر باشندے ہی کرسکتے ہیں اور کوئی بھی ملک اس اسلامی سرزمین کے تعلق سے فلسطینی عوام کے مسلمہ حقوق کو نظر انداز نہیں کرسکتا -

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں