اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسرائیلی فوج کے سیزفائر کے باوجود غزہ پر حملے

اسرائیلی فوج کے سیز فائر کے باوجود فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۲۴
تاریخ اشاعت: 13:06 - May 31, 2018

اسرائیلی فوج کے سیزفائر کے باوجود غزہ پر حملےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فلسطین اطلاع رسانی سینٹر کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی فوج نے سیز فائر کے باوجود فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر وسیع پیمانے پر فضائی اور زمینی حملے کئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری اسرائیلی ڈرون طیاروں نے الادار المدینہ نامی علاقے پر اور حماس کی مسلح شاخ القسام بریگیڈ کے مختلف ٹھکانوں پر 2 میزائل داغے۔

علاوہ ازیں اسرائیلی فضائیہ نے مشرقی غزہ کے محلے الزیتون سے ملحقہ زرعی اراضی کو بھی نشانہ بنایا ۔

ادھر لبنان کی انقلابی تحریک حزب اللہ نے غزہ پر غاصب صہیونی فوج کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونی جارحیت کے خلاف فلسطینی گروہوں کی جوابی کاروائی کو سراہا.

حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صہیونی جارحیت کے خلاف فلسطین کے مزاحمتی گروہوں کی جوابی کاروائی سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ صہیونی دشمنوں کے خلاف صرف مزاحمتی عمل ہی کامیاب ہوسکتا ہے.

حزب اللہ نے کہا کہ صہیونی سازشوں اور فلسطین کے خلاف تمام خطرناک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے مزاحمتی عمل ناگزیر ہے.

حزب اللہ نے دنیا کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی قوم کا ساتھ دیں اور اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کریں.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں