اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

تمام امریکی حکومتیں ایرانی عوام کی دشمن ہیں، صدر حسن روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اگرچہ امریکہ کی تمام حکومتیں ایران کی دشمن رہی ہیں لیکن ٹرمپ انتظامیہ سب سے زیادہ خبیث اور بدتر ہے اور ملت ایران کے خلاف انتہائی ناپاک اور شرمناک منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۵۹۱
تاریخ اشاعت: 16:35 - June 14, 2018

تمام امریکی حکومتیں ایرانی عوام کی دشمن ہیں، صدر حسن روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کی شب تہران میں سینیئر ایڈیٹروں اور صحافیوں کے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ تاریخ میں قاتل کم نہیں ملتے لیکن شمر جیسا  سنگدل قاتل کوئی نہیں ہے  اور اسی طرح تاریخ میں غدار بھی بہت پیدا ہوئے لیکن ابن ملجم جیسا انتہائی خبیث غدار ایک ہی گذرا ہےانہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کی تمام حکومتیں ایرانی عوام کی دشمن رہی ہیں لیکن دشمنی کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سب سے زیادہ خبیث اور بدتر   ہے اور ملت ایران کے خلاف ناپاک منصوبوں پر عمل کر رہی ہے۔صدر حسن روحانی نے بڑے واشگاف الفاظ میں کہا کہ ایران کے عوام حق کے راستے پر گامزن ہیں اور باطل کے خلاف کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ان بدخواہوں کو شکست دینا ہے جو ملت ایران کو شکست دینا چاہتے ہیں۔صدر مملکت نے ایران کے خلاف جاری نفسیاتی جنگ کو اقتصادی اور ثقافتی جنگ سے کہیں زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں پر زور دیا کہ وہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کا پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کریں۔ڈاکٹر حسن روحانی نے ایٹمی شعبے میں ایران کی کامیابیوں کا ذکر ہے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اقوام متحدہ نے ایران میں یورینیم کی افزودگی کے حق کو تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی کا استعمال دنیا کے تمام ممالک کا حق ہے  لیکن اب تک ایران کے سوا کسی بھی ملک کے لیے سلامتی کونسل کی جانب سے اس حق کی وضاحت نہیں کی گئی۔صدر ایران نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر دستخط کرنے والا ایک ملک اس معاہدے سے نکل گیا لیکن ایران نے ایسی پالیسی اختیار کی ہے کہ آج چند ممالک کو چھوڑ کر ساری دنیا امریکہ کی مذمت اور ایران کی تعریف کرنے پر مجبور ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پچھلے چالیس برس کے دوران ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا کے تقریبا سب ہی ممالک نے بالاتفاق ایران کی تعریف اور اس کے بدخواہوں کی مذمت کی ہو۔

حقیقت امر یہ ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے شروع ہونے والی امریکہ کی ایران دشمنی کا سلسلہ کبھی رکا نہیں اور واشنگٹن میں برسر اقتدار آنے والی ہر حکومت نے اسلامی نظام حکومت کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ایرانی عوام نے کامیابی ساتھ امریکی دشمنی کا مقابلہ کیا ہے اور موجودہ صورتحال میں بھی کامیابی ملت ایران ہی کو نصیب ہوگی۔

جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی اپنے حالیہ خطاب میں اس جانب اشارہ کیا ہے کہ سنت الہی کے تحت دشمن کی شکست یقینی ہے اور امریکہ کے موجودہ صدر کا حشر بھی اپنے پیشرووں بش اور ریگن سے اچھا نہیں ہوگا اور ٹرمپ بھی ان ہی کی طرح تاریخ کی وادیوں میں گم ہوکے رہ جائے گا۔

پیغام کا اختتام/
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں