اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید بے گناہ یمنی شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۱۶۷۹
تاریخ اشاعت: 17:35 - June 25, 2018

یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کے جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت صنعا کے علاقے عمران میں رہائشی مکانات پر بمباری کرکے چوبیس عام شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا جن میں بیشتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دیگر علاقوں پر بمباری کی ہے۔ اس درمیان یمن میں قیدیوں کے امور کی قومی کمیٹی کے سربراہ عبدالقادر مرتضی نے کہا ہے کہ مفرور صدر منصورہادی سے وابستہ مسلح افراد اور یمنی فوجیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں منصور ہادی سے وابستہ چالیس مسلح افراد اور یمنی فوج کے چوہتر  جوانوں کو رہا کیا گیا ہے۔

یمن سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ یمنی فوج نے گذشتہ تیئیس روز کے دوران متحدہ عرب امارات کا ایک بحری جنگی جہاز اور اس کی تین سو اکتیس فوجی گاڑیوں کو الحدیدہ کے ساحلوں پر تباہ کردیا ہے۔
اس درمیان یمنی فوج نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے اتحادیوں کے تیرہ سو فوجیوں اور فوجی کمانڈروں کو ہلاک کردیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں